صباءقمر بھی ہندوانتہاءپسندوں کا ’نشانہ‘بن گئیں

    ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی بالی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی تیاری کررہی تھیں تاہم ان کا بالی ووڈ کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگیا۔
    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ فلم کی کہانی رومانوی اور مزاح پر مبنی تھی جس میں عرفان خان شوہر جبکہ صبا قمر ان کی بیوی کا کردار ادا کررہی تھیں۔ فلم کی ہدایات ساکت چوہدری دے رہے ہیں۔
    دوسری جانب عرفان خان کے ترجمان نے فلم کی شوٹنگ ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اور صبا قمر کی اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
    Share on Google Plus

    About Munir