سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان کو ’پر ‘لگ گئے ،انٹرویو دینے کیلئے نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ’فیس ‘کا مطالبہ

    اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان کو ’پر ‘لگ گئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کیلئے پچاس ہزار روپے ڈیمانڈ کر دیئے لیکن اچھے بچوں کی طرح صرف پانچ ہزار میں ہی مان گئے 

    ذرائع کا کہناہے کہ نجی ٹی وی چینل کا رپورٹ ارشد خان عرف چائے والے سے انٹرو یو لینے پہنچا تو پہلے تو انہیں خاصا انتظار کروایا گیا تاہم اس کے بعد چائے والے کا ایک دوست آیا اور پیغام لایا کہ اگر انٹرویو لینا چاہتے ہو تو پچا س ہزار روپے فیس لیں گے ’صاحب‘۔جس پر صحافی نے انتہائی حیران کن انداز میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کل تک آپ کو میڈیا نے بہت سہارا دیا ہے اور آپ کی شہرت میں میڈیا کا بہت کردار بھی ہے تو ارشد خان پگھل گئے اور صرف پانچ ہزار میں انٹرویو دینے کیلئے تیار ہو گئے ۔اس نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا اور اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بتایا ۔
    Share on Google Plus

    About Munir