مغربی بنگال: مودی کے چہیتے وزیر کی مخالف سیاسی کارکنوں کے ہاتھوں پٹائی، پتھر بھی کھانے پڑگئے



    کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چہیتے وزیر اور سابق فلمی گلوکار بابل سپریو اور ان کے ساتھیوں کو ریاست مغربی بنگال کے شہر سنسول میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے ورکروں نے گھیر کر پیٹ ڈالا اور پتھراﺅ کیا۔ چھاتی پر پتھر لگنے سے بابل سپریو زخمی ہوگئے۔ انہوں نے حملے کا الزام ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اور اپنے مخالف وزیر ملوئے گھتک پر عائد کیا ہے۔ سنسول بابل سپریو کا انتخابی حلقہ بھی ہے جس کے دورے پر وہ نکلے تھے مگر عوام میں گھلنا ملنا انہیں مہنگا پڑگیا۔
    Share on Google Plus

    About Munir